ریاض، 22؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزاد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے جدہ میں روسی صدر کے مشرق وسطی اور افریقی ممالک کے لیے خصوصی ایلچی نائب وزیر خارجہ میخائیل بوگدانوف سے ملاقات کی۔اتوار کے روز جدہ کے’’قصر سلام‘‘ میں ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ خصوصی تعلقات اور خطے کے مسائل پر گفتگو ہوئی۔